شویتا تیواری متنازع بیان کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر
ممبئی،فروری۔بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ہندو مذہب سے متعلق اپنے حالیہ منتازع بیان کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شویتا تیواری کو بگ باس کے سیزن 15 کے فائنل کے لیے سیٹ پر دیکھا گیا۔ شویتا تیواری ماضی میں بگ باس کی فاتح رہ چکی ہیں اور اطلاعات کے مطابق، وہ شو کے فائنل میں نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا پر پاپرازی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شویتا کو اپنی کار میں سیٹ پر پہنچتے اور وینٹی وین میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شویتا تیواری کیمروں کے سامنے ہاتھ ہلاتی ہیں تاہم بات کرنے یا کچھ کہنے کے لیے نہیں رْکتیں۔ شویتا 2011 میں بگ باس کے سیزن 4 کی فاتح تھیں اْنہوں نے شو کے دوران دی گریٹ کھلی اور اشمیت پٹیل کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ شویتا تیواری نے ایک ایونٹ کے موقع پر بھوپال میں ایک جملہ کہا تھا جس پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔وہ بھوپال میں ایک آئندہ آنے والی ویب سیریز کی پروموشن کے لیے گئی تھیں۔ جہاں انہوں نے ایک بیان دیا جس پر مبنی ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔اس پر پرستاروں نے کافی تنقید کی جبکہ بعض نے ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تاہم اب شویتا نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے معذرت بھی طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کے جملے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے جبکہ انہوں نے تو اپنے ایک ساتھی اداکار کے سابق کردار کا حوالہ دیا تھا۔