لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے ہندوستانی فوج کے آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی، فروری ۔لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم فروری 2022 کو فوجی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔سرکاری ریلیز کے مطابق قومی دفاعی اکیڈمی کے ایک سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے دسمبر 1982 میں انجینئرس کور (دی بامبے سیپرس) میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل آفیسرس نے ، جموں وکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر حساس پلّن والا سیکٹر میں آپریشن پراکرم کے دوران ایک انجینئر ریجیمنٹ کی کمان کی تھی۔ انھوں نے کیمبرلی (برطانیہ) کے اسٹاف کالج سے گریجویشن کیا تھا اورہائر کمان (ایچ سی) اور قومی دفاعی کالج (این ڈی سی) کورسز بھی کئے ہوئے ہیں۔اپنے 39 سالہ شاندار فوجی کیریئر میں انھوں نے انتہائی اہم اور چیلنجنگ کمان سنبھالی ہیں نیز مختلف کارروائی جاتی ماحول میں ان کی تقرری ہوئی ہیں جن میں مغربی تھیئٹر میں اسٹرائک کور کی ایک انجینئر بریگیڈ، جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ انفینٹری بریگیڈ، مغربی لداخ کے انتہائی اونچائی والے علاقے میں ماؤنٹین ڈویژن، شمال مشرق میں ایک کور ، انڈومان اور نکوبار کمان(سی آئی این سی اے این) کے کمانڈر ان –چیف اور مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان-چیف کی حیثیت سے مختلف کمانیں سنبھالی ہیں۔ان کے عملہ جاتی حصولیابی میں شمال مشرق میں ایک ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، فوجی سکریٹری کی برانچ میں اسسٹنٹ ملیٹری سکریٹری (اے ایم ایس)، اعلیٰ اونچائی والے علاقے میں ایک ماؤنٹین ڈویژن کے کرنل کیو اور ہیڈکوارٹرس مشرقی کمان میں بریگیڈ جنرل اسٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے خدمات شامل ہیں۔ان جنرل آفیسر نے ایتھوپیا اور ایریٹیریا میں اقوام متحدہ کے مشن میں چیف انجینئر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تقرری میں، فوجی ہیڈکوارٹرس میں ملیٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی ایم او-بی)، ہیڈکوارٹرس جنوبی کمان میں چیف آف اسٹاف اور فوجی ہیڈکوارٹرس میں ڈائرکٹر جنرل ڈسیپلین سیریمونیل اور ویلفیئر کی حیثیت سے بھی خدمات شامل ہیں۔ان کی نمایاں خدمات کے لیے انھیں پدم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن اور دو مرتبہ سی او جی –ان-سی کمنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے فوجی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی سے اپنے عہدے کا چارج لیا ہے جو فوج میں انتہائی نمایاں اور شاندار کیریئر کی چار دہائیاں مکمل کرنے کے بعد31 جنوری 2022 کو خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

 

Related Articles