شاہ رخ خان کو والدین نے کیا نصیحت کی تھی؟
ممبئی،جنوری۔ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے والدین کی دی ہوئی نصیحتیں جوکہ اْنہیں سب سے بہترین لگیں، آج کل کے نوجوانوں کو بتائی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکار بچپن میں اپنیوالدین کی جانب سے ملنے والی نصیحتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اْنہوں نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا کہ ’اْن کے والد نے اْنہیں ایک بار نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں‘۔اداکار نے اپنے والد کی اس نصیحت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ اْن کے والد نے کہا تھا کہ اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں، خوش رہنا چاہتے ہیں، کچھ کرنا چاہتے ہیں، اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہونا چاہتے ہیں تو آپ کچھ بھی نہ کریں کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ اْن کی اس نصیحت کے پیچھے وجہ یہ تھی کہ والدین جو ہیں وہ دل سے چاہتے ہیں کہ ان کے بچے جو بھی کام کریں اچھے طریقے سے کریں اور اسی لیے وہ اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ‘۔اْنہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ’ یہ بات آپ اس وقت سمجھیں گے جب آپ خود والدین بنیں گے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’جب ہم بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہیاور اکثر ہم کسی کی سنتے بھی نہیں ہیں‘۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ جب وہ ایسی عمر سے گزررہے تھے تو اْن کے والدین نے اْنہیں کچھ نصیحتیں کیں۔ اداکار نیاپنی والدہ سے ملنی والی نصیحت کیباریمیں بتایا کہ’ والدہ کہتی تھیں کہ کبھی اپنے والد کی طرح ضرورت سے زیادہ اچھا، ایماندار اور سچ بولنے والا مت بننا‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ اْن کی والدہ کہتی تھیں کہ حیقیقت پسند بننا، بہت محنت کرنا اور پیسے کمانا‘۔اداکار نے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ’اْنہوں نے اپنے والد سے ایک بار پوچھا کہ کیا ساؤتھ ایکسٹینشن سائیکل پر چلے جائیں جس پر اْن کے والد نے کہا کہ ہم جب تمہاری عمر کے تھے توپہاڑوں پر ننگے پاؤں چڑھ جاتے تھے‘۔اْنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ پھر والد نے اْن سے کہا کہ تم اس عمر میں کیا سوال پوچھ رہے ہو کہ سائیکل پر چلا جاؤں، جاؤنا یار اس قسم کی باتیں مت کیا کرو‘۔اْنہوں نے والد کے بارے میں مزید بتایا کہ’ اور ایک دن والد نے ان سے کہا کہ وہ اداکار کو کبھی نہیں کہیں گے زندگی میں یہ بنو اور یہ نہ بنو کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں تو ضروری یہ ہے کہ آپ خوش رہو‘۔شاہ رخ خان نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اْن کے خیال میں یہ ان کے والد کی دی ہوئی سب سے بہترین نصیحت ہے۔