برطانوی وزیراعظم کا کابینہ کو نصرت غنی کے الزامات پر تحقیقات کروانے کا حکم

لندن ،جنوری۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مسلمان جونیئر وزیر نصرت غنی کی جانب سے اسلام سے تعصب کی بناء پر نوکری سے فارغ کئے جانے کے الزامات کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔فروری2020میں اپنی ملازمت سے برخاست ہونے والے والی49سالہ نصرت کے مطابق حکام نے انہیں بتایا کہ ان کے مذہبی اطوار کے سبب ان کے ساتھی وزراء کو تحفظات تھے۔برطانوی وزیر اعظم کے دفتر 10ڈائوننگ سٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے کابینہ کو نصرت غنی کے الزامات پر تحقیقات کروانے کا حکم دیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم نے جولائی 2020میں نصرت غنی سے ملاقات میں ان الزامات کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ڈائوننگ سٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے الزامات کے سامنے آنے پر نصرت غنی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی دفتر میں شکایت کریں تاکہ اس پر کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکے، جس پر نصرت غنی نے عمل نہیں کیا۔

Related Articles