فضائیہ کے سربراہ نے مگ 21بائسن میں پرواز کی

نئی دہلی، مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے آج مغربی فضائیہ کے ایک بیس کا دورہ کیا اور جنگی طیارہ مگ۔21بائسن میں پرواز کرکے فضائیہ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
فضائیہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آرکے ایس بھدوریا مغربی فضائیہ کے کمان کے ایک فارورڈ بیس کے دورہ پر ہیں۔ فضائیہ کے سربراہ بیس کی آپریشن تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور وہاں تعینات فضائیہ کے جانبازوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئر چیف مارشل بیس میں تعینات اسکواڈرن کے طیاروں کے پائلٹوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دروان فضائیہ کے سربراہ نے اہم جنگی طیارہ مگ 21بائسن بھی اڑایا۔
ایئر چیف مارشل نے اس سے پہلے گزشتہ 26فروری کو بالاکوٹ اسٹرائک کا ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر بھی مگ۔21بائس طیارہ میں پرواز کی تھی۔

Related Articles