دراصل 95 فیصدعوام کو بی جے کی ضرورت نہیں:اکھلیش

لکھنئو ,اکتوبر۔ اترپردیش میں یوگی حکومت کے وزیر اوپندر تیواری کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں پر دیئے گئے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی کی مارجھیل رہے 95 فیصد لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی ضرورت نہیں ہے۔جمعہ کو مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا، "یوپی کے بی جے پی وزیر نے کہا کہ مہنگے پٹرول سے عام لوگوں کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ 95 فیصد لوگوں کو پیٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ اب وزیر جی کو بھی نہیں پڑے گی کیونکہ عوام کو ان کو پیدل کردیں گے۔ سچ تویہ ہے کہ 95 فیصد لوگوں کو بی جے پی کی ضرورت نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر تیواری نے جمعرات کو جالون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 2014 کے بعد سے اب تک فی شخص آمدنی میں دوگنااضافہ ہوا ہے۔ حکومت تعلیم، آبپاشی، بجلی اور ویکسین جیسی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔ فور وہیلرز گاڑی میں چلنے والے لوگ مٹھی بھر ہیں جبکہ 95 فیصد لوگوں کو پٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر فی کس آمدنی سے پٹرول کی قیمتوں کاموازنہ کیا جائے تو ملک اوراترپردیش میں قیمتیں بہت کم بڑھی ہیں۔

Related Articles