اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی

ممبئی ، جنوری ۔ روس-یوکرین کشیدگی اور امریکی فیڈ ریزرو کے سود شرحوں میں کٹوتی شروع کرنے کے اشاروں سے سرمایہ کاروں کی احتیاط کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی، ایس بی آئی، این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل اور ایل ٹی جیسی اتنی بڑی کمپنیوں میں مضبوط خرید کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی لوٹ آئی۔بی ایس ای کے تیس حصص والے حساس انڈیکس سینسیکس میں 366.64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57,858.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 121.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17,270.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید کا روز رہا ۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 24,245.46 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.81 فیصد بڑھ کر 28,869.33 پوائنٹس پر رہا ۔ اس دوران کنزیومر ڈیوربلز اور آئی ٹی گروپ میں 0.39 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے باقی 17 گروپوں میں تیزی رہی ۔ ٹیلی کام گروپ سب سے زائد 2.46 فیصد کے فائدے میں رہا ۔ اس کے علاوہ سی ڈی جی ایس 1.09، ایف ایم سی جی 1.14، فنانس 1.05، انڈسٹریل 1.21، یوٹیلٹیز 2.44، آٹو 2.32، بینکنگ 2.21، کیپٹل گڈز 1.36، میٹلز 0.94، آئل اینڈ گیس 1.28 فیصد اور پاور گروپ کے شیئر بھی 1.24 فیصد مضبوط رہے ۔ عالمی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا ۔ اس دوران برطانیہ کا نفٹی 0.88 اور جرمنی کا ڈیکس 0.92 فیصد بڑھ گیا، جبکہ جاپان کا نکی 1.66، ہانگ کانگ کا ہینگ سانگ 1.67 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.58 فیصد لڑھک گیا۔

Related Articles