امول فریش دودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ

آنند (گجرات)، فروری۔امول برانڈ کے نام سے دودھ اور دودھ کی دیگر مصنوعات بنانے والی گجرا ت کو آپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے پورے ملک میں کل سے اپنے فریش برآنڈ کے دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امول کی جانب سے آج جاری بیان کے مطابق امول فریش پورے ملک کے جن بازاروں میں دستیاب ہے، وہ اس کی قیمت میں مذکورہ اضافہ کے علاوہ گجرات کے احمد آباد اور سوراشٹر علاقہ کے بازاروں میں کل یعنی یکم مارچ سے امول گولڈ، تازہ اور شکتی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ گولڈ کی قیمت 30روپے 500ملی لیٹر، امول تازہ 24روپے فی 500ملی لیٹر اور امول شکتی 27روپے فی 500ملی لیٹر ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دو روپے فی لیٹر کا اضافہ چار فیصدکا اضافہ ہے جو خوراک کی اوسط مہنگائی سے بہت کم ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں امول نے اپنے فریش دودھ زمرہ کی قیمتوں میں ہر سال صرف چار فیصد کا اضافہ کیا ہے۔انرجی پیکجنگ، ٹرانسپورٹ، جانوروں کی خوراک کی لاگت میں اضافہ کی وجہ سے دودھ کی پیداوار کے خرچ میں اضافہ ہوا ہے اور اس طرح آپریشن کی مجموعی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ امول نے کسانوں کی دودھ کی خریداری کی قیمتوں میں 35روپے سے 40روپے فی کلو فیٹ کا اضافہ کیا ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلہ میں پانچ فیصد زیادہ ہے۔

Related Articles