ارجن نے ملائیکہ سے علیحدگی کی افواہوں پر لب کشائی کردی

ممبئی،جنوری۔ابھرتے ہوئے اسٹار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ علیحدگی سے متعلق افواہوں پر بالآخر لب کشائی کردی۔واضح رہے کہ ان دونوں سے متعلق یہ کہا جارہا تھا کہ اب ان کے تعلقات نہیں رہے ہیں اور ان میں علیحدگی ہوگئی ہے۔تاہم ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ارجن کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہماری زندگی میں افواہوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ محفوظ رہیں اور خوش رہیں۔ان کی اس پوسٹ پر ملائیکہ اروڑا نے سرخ دل کی ایموجی کے ساتھ اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔

Related Articles