امریکی اداکارہ کو ہرتھک روشن جیسے بیٹے کی خواہش
لاس اینجلس،جنوری۔امریکی اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے کہا تھا کہ میری خواہش ہوگی میرا بیٹا ہرتھک روشن جیسا ہو۔ کرسٹن نے اپنے ایک ماضی کے انٹرویو کے دوران بھارتی اداکار کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی، یہ انٹرویو ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہا ہے۔ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میرا بیٹا ہو تو میں چاہوں گی کہ وہ ہرتھک روشن جیسا ہو۔ساتھ میں انہوں نے اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ روبرٹ پیٹنسن کا نام لیتے ہوئے کہا کہ لیکن بچے کی آنکھیں روب جیسی ہوں۔یہی نہیں بلکہ کرسٹن اسٹیورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ہرتھک روشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے اچھی اسکرپٹ کی پیشکش کرے تو میں ان کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کرنا چاہوں گی، وہ بہت اچھے اداکار ہیں۔