راجا پاکسے کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس

کولمبو، جنوری ۔ سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز بھانوکا راجا پاکسے نے جمعرات کے روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس کی تصدیق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے کی۔ ایس ایل سی نے جمعرات کے روز ایک ریلیز میں کہا، نوجوان اور کھیل کے وزیر نمل راجا پاکسے سے ملاقات اور قومی سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد، بھانوکا راجا پاکسے نے ایس ایل سی کو مطلع کیا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں جو انہوں نے تین جنوری 2022 کو ایل ایل سی کو طورپر دیا تھا۔ راجا پاکسے نے ایس ایل سی کو اپنا استعفیٰ واپس لینے سے متعلق ایک خط میں کہا کہ وہ آنے والے سالوں میں کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ راجا پاکسے نے سری لنکا کے لیے پانچ ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں، جس میں انھوں نے تین نصف سنچریوں سمیت کل 409 رنز بنائے ہیں۔

Related Articles