ملک میں کوروناکے 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے کیسز
نئی دہلی، جنوری. ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے آنے کے بعد سے ہی صورتحال دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار 417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی کل تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہوگئی ہے۔دریں اثنا، بدھ کو 76 لاکھ 32 ہزار 24 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور جمعرات کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 54 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 465 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اس وقت متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 63 لاکھ 17 ہزار 927 ہو گئی ہے۔اسی عرصے میں مزید 380 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی کل تعداد 4,85,035 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 47 لاکھ 15 ہزار 361 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 18 لاکھ 86 ہزار 935 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 3.08 فیصد ، صحت یاب ہونے کی شرح 95.59 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔دوسری طرف ملک کی 27 ریاستوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 5488 متاثرین پائے گئے ہیں، جن میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1367، راجستھان میں 792، دہلی میں 549 اور کیرالہ میں 486 ہیں۔ اومیکرون سے 2612 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز مہاراشٹر میں ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18650 عدد کے اضافے سے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 243849 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 32 سے بڑھ کر 141701 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 28041 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6649111 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور کرناٹک کل ایکٹیو کیسزمعاملہ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 14015 عدد سے بڑھ کر 116251 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 23 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19959 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 1681375 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 19839 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 93128 ہو گئی ہے اور مزید دس مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38389 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 296802 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 12564 عدد سے بڑھ کر 87445 ہو گئے ہیں، جب کہ 14957 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1505031 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,240 ہو گئی ہے۔جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 9991 عدد سے بڑھ کر 55133 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2552 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5207762 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 23 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50252 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 13876 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 88959 اور مزید 19 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36905 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2721725 مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2924 عدد سے بڑھ کر 10119 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2063255 ہو گئی ہے، جب کہ اس عرصے کے دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 14505 پر مستحکم ہے۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 18339 ہو گئے ہیں، جب کہ اس دوران دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4047 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں 677708 مریضوں کو اس وبا سے نجات ملی شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 758 بڑھ کر 7397 ہو گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 141531 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 564 پر مستحکم ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3539 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 27425 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 997008 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 4 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 13627 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 3546 سے بڑھ کر 26781 ہو گئے ہیں اور جان لیوا وبا سےشفایاب ہونے والوں کی تعداد 592760 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16702 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 6488 سے بڑھ کر 43726 ہو گئے ہیں اور اب تک 831855 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10137 ہو گئی ہے۔ ریاست بہار میں کورونا وائرس ے ایکٹیو کیسز 3608 کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 28660 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 721684 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12114 ہو گئی ہے۔اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 12889 سے مجموعی تعداد 57355 ہو گئی ہے اور جان لیوا وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1690226 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 22940 پر مستحکم ہے۔ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے کیسز1415 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 8018 ہو گئی ہے،ریاست میں اب تک 341768 لوگ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اب تک 7433 لوگ اس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔