اسپنر الانا کنگ آسٹریلیا کی ویمنز ایشز ٹیم میں شامل

میلبورن،  جنوری۔غیر کیپڈ اسپنر الانا کنگ کو بدھ کے روز ساتھی لیگ اسپنر امانڈا جیڈ ویلنگٹن سے آگے آسٹریلیائی خواتین کی ٹیم میں شامل کیا گیا، جو 20 جنوری سے شروع ہونے والی کثیر فارمیٹ ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 26 سالہ کنگ نے ڈبلیو بی بی ایل میں دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز کے لیے اچھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 18.25 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم، ویلنگٹن نے ڈبلیو بی بی ایل سیزن میں بھی بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 16.26 پر 23 وکٹیں حاصل کیں۔ ادھر جیس جوناسن اور میگن شٹ انجری کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے اسپنرز جارجیا ویرہم اور سوفی مولینکس انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی سیم بالر سٹیلا کیمبل کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے اعتراف کیا کہ فی الحال آسٹریلیا میں ٹیموں کا انتخاب ایک مشکل کام تھا۔

Related Articles