انوشکا شرما کی اسکرین پر شاندار انداز میں واپسی
ممبئی،جنوری۔بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا شرماطویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرلی تھی، اب بھارتی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان’جھولن گوسوامی‘ کی کیرئیر پر بننے والی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔انوشکا شرمانے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اْن کیلیے بہت خاص فلم ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پرایک بڑی قربانی کی کہانی ہے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’چکدا ایکسپریس سابق بھارتی کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی کے واقعات سے متاثر کْن ہے اور یہ خواتین کی کرکٹ کی دنیا پر بننے والی حیرت انگیز فلم ہوگی‘۔اداکارہ نے لکھا کہ’وہ وقت جب جھولن نے کرکٹر بننے اور عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا فیصلہ کیا، خواتین کے لیے اس کھیل کو کھیلنے کے بارے میں سوچنا بھی بہت مشکل تھا‘۔انوشکا نیاپنے تفصیلی نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ’ بطور کرکٹنگ قوم ہمیں اپنی خواتین کرکٹرز کو ان کا حق ادا کرنا ہوگا، جھولن کی کہانی ہندوستان میں کرکٹ کی تاریخ کی گمنام کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے اور یہ فلم اْس کے جذبے کا جشن ہے‘۔انوشکا شرما کی یہ فلم’چکدا ایکسپریس‘ او ٹی ٹی (OTT) پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی‘۔