ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کا ملک کی تعمیر میں اہم کردار
نئی دہلی، وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کا ملک کی تعمیر میں اہل رول ہے اور جب ایماندار ٹیکس پیئر کی زندگی آسان بنتی ہے اور وہ آگے بڑھتا ہے تبھی ملک ترقی کرتا ہے اور آگے بھی بڑھتا ہے۔
مسٹر مودی نے 21 ویں صدی کے نئے ٹیکس نظام کا ’شفاف ٹیکس ادائیگی- ایماندار کا احترام ‘پلیٹ فارم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چل رہی ڈھانچہ جاتی اصلاح کا سلسلہ آج ایک نئے پڑاؤ پر پہنچا ہے۔انہوں نے کہا،’’ایک دور تھا جب ہمارے یہاں اصلاحات کی بہت باتیں ہوتی تھیں۔کبھی مجبوری میں کچھ فیصلے کئے جاتے تھے،کبھی دباؤ میں کچھ فیصلے ہوجاتے تھے،تو انہیں اصلاح کہہ دیا جاتا تھا۔اس وجہ سے امید کے مطابق نتیجہ نہیں ملتے تھے۔اب یہ سوچ اور پہنچ دونوں بدل گئی ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اب ٹیکس ادا کرنے والے کو مناسب ،نرم اور عقلی سلوک کا بھروسہ دیا گیا ہے۔یعنی انکم ٹیکس محکمے کو اب ٹیکس ادا کرنے والوں کے فخر کا اس کی حساسیت کے ساتھ دھاین رکھنا ہوگا۔اب ٹیکس ادا کرنے والے کی بات پر یقین کرنا ہوگا اور محکمہ اسے بغیر کسی بنیاد کے شک کی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔