راجمکار راؤ نے اپنے نام سے کروڑ کا بھتہ مانگنے کی ای میل پر خبردار کردیا

ممبئی،جنوری۔نوجوان بھارتی اداکار راجکمار راؤ کے نام سے لوگوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگنے کی ای میلز وائرل ہوگئیں۔ اپنی اس ای میل پر راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر راجکمار راؤ نے اس ای میل کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔ انہوں نے تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کچھ جعلی ہے، آپ لوگ اس سے متعلق محتاط رہیں۔ راجکمار راؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں کسی بھی سومیا نامی خاتون کو نہیں جانتا، یہ لوگ جعلی آئی ڈیز استعمال کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان ای میلز میں کہا جارہا ہے کہ وہ کسی فلم میں کام کررہے ہیں جس کا نام ’ہنی مون پیکیج‘ ہے، جس کے معاہدے کے لیے 3 کروڑ روپے درکار ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ مجھے میری منیجر سومیا نے بتایا کہ آپ مجھے 10 لاکھ روپے کیش کی صورت میں اور 3 کروڑ روپے چیک کی صورت میں دے رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے جہاں فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ آپ کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔

 

Related Articles