مس یونیورس ہرنازسندھو زندگی کے نئے آغاز پر خوش

ممبئی،جنوری۔مس یونیورس 2021ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ ہرنازسندھو اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر بہت خوش ہیں۔ مس یونیورس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہرنازسندھو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہرنازسندھو کو نیویارک میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔جبکہ ویڈیو میں ہرنازسندھو کو ایک کار سے باہر نکلتے ہوئے اور اپنے نئے اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ہرنازسندھو ویڈیو میں اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ اپنے اس نئے سفر کے آغاز کے لیے اب مزید انتظار نہیں کرسکتیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جارہا ہیاور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

Related Articles