ایلون مسک کی آپ کو 200 ارب ڈالر 30 سیکنڈ میں خرچ کرنے کی پیشکش

نیویارک ،جنوری۔ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اس وقت دنیا کے چند امیرترین افراد میں شامل ہیں۔ اب آپ ایک گیم کی بدولت ایلون مسک کی ساری رقم خرچ کرسکتے ہیں۔لیکن یہ گیم کیسے کھیلا جائے؟ اس گیم میں مختصر مدت میں آپ کو رقم خرچ کرنا ہوتی ہے جو بہت مشکل کام ہے۔ اس سے قبل یہی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس کی ساری جمع پونچی خرچ کرواچکی ہے لیکن مجازی طور پر جیف بیزوس اس وقت 200 ارب ڈالر کے مالک ہیں اور یہ رقم آپ کو 30 سیکنڈ میں خرچ کرنا ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گیم کھیلتے ہوئے ساری رقم عطیہ نہیں کرسکتے کیونکہ گیم کھیلتے ہوئے آپ کو ایلون مسک بننا پڑے گا اور اسی کا انداز بھی اپنانا ہوگا۔ البتہ چاہیں تو ٹیکس پہلے ادا کرکے رقم کے بوجھ کو کچھ کم کیا جاسکتا ہے۔ گیم میں لپ اسٹک ایک ڈالر کی ہے، دودھ کا ڈبہ 4 ڈالر کا اور کھلونا گاڑی 15 ڈالر کی، لیکن ہمت کیجئے اور سخی بنتے ہوئے ہیلی کاپٹر، جہاز، خلائی شٹل کے انجن، وسیع کارخانے، پرتعیش کشتیاں اور لگڑری کاریں خریدئیے۔ لیکن یاد رہے کہ ایلون مسک بہت سخی ہیں اور دل کھول کر خیرات بھی کرتے ہیں۔ اس طرح آپ بھی اس گیم میں معاشرے کے ضرورت مند طبقات پر خطیر رقم خرچ کرسکتیہیں۔

Related Articles