ارجن اٹوال کی ونڈہم چمپیئن شپ میں واپسی

گرینسورو . امریکہ میں مقیم ہندوستانی گولفر ارجن اٹوال اسی ہفتے پی جی اے ٹور کی ونڈہم گولف چمپین شپ میں واپس آئیں گے جہاں انہوں نے ایک دہائی قبل یہ اعزاز جیتا تھا۔
اٹوال نے 2010 کے ونڈہم چمپئن شپ میں تاریخ رقم کی تھی اور پی جی اے ٹور ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے تھے۔47 سالہ اٹوال واحد ہندوستانی ہیں جنہوں نے دنیا کے سب سے باوقار ٹور میں اعزاز جیتا۔ اٹوال نے 61 ، 67 ، 65 اور 67 کے کارڈ کھیلے تھے اور 20 انڈر 260 کے مجموعی اسکور کے ساتھ امریکہ کے ڈیوڈ ٹاس کو ایک اسٹروک سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اٹوال نے اپنے کیریئر میں نو بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں ، جن میں یورپی ٹور کے تین شامل ہیں۔

Related Articles

Check Also

Close