بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی ٹوٹ گئی ، طلاق ہو گئی

ممبئی،دسمبر۔بھارتی شوبزانڈسڑی کے ایک اور جوڑے میں طلاق ہو گئی ہے ، اداکارویون ڈیسینا اور اداکارہ وہبز دورابجی نے اپنے راستے الگ کر لیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جوڑے نے 2017 میں طلاق کیلئے رجوع کیا تھا تاہم چار سال کے بعد آخر کار دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنے راستے الگ کر لیے ہیں ،دونوں اداکاروں کے درمیان محبت کا آغازٹی وی شو ’’پیار کی یہ ایک کہانی ‘‘ سے ہوا اور دونوں نے 2013 میں شادی کر لی لیکن شادی کے چند سالوں کے بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات شدت پکڑنا شروع ہو گئے جس کے باعث دونوں نے 2017 میں شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طلاق کیلئے رجوع کر لیا ، تاہم اب دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی منزلیں الگ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور مشترکہ پیغام بھی جاری کر دیاہے۔’’ ہم افسردہ دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ قانونی طور پر اب ہم الگ ہو چکے ہیں ،ہم گزشتہ سالوں سے بہتر کرنے کیلئے کوشش کر رہے تھے اور دیکھنا چاہ رہے تھے کہ ہمارے درمیان کیا چیز بہتر ہو سکتی ہے اور ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اپنی منزلیں الگ کر لینی چاہئیں۔یہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے اس میں ایک دوسرے پرالزام تراشی کی کوئی وجوہات نہیں ہیں ، ہم اپنے فینز سے ہمارے فیصلے کو سمجھنے کی درخواست کرتے ہیں ،ہمارے لیے اپنی نجی زندگی پر بات چیت کرنا مشکل ہے ، امید ہے کہ ہم ماضی کی طرح اپنے مداحوں کی محبت اور سپورٹ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔‘‘

Related Articles