ایران کاکووڈ-19 سے وفات پانے والیحسن ایرلوکی جگہ یمن میں نیاسفیرمقررکرنے کا اعلان

صنعاء،دسمبر۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کے روزکہا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعاء میں سابق ایلچی حسن ایرلو کی موت کے بعد ایک نئے سفیرکا تقررکیا جائے گا۔ایران نے21 دسمبر کو اپنے اتحادی حوثی گروپ کے زیر قبضہ صنعاء میں ایلچی حسن ایرلوکی وفات کی اطلاع دی تھی۔انھیں دسمبر کے وسط میں کووڈ-19 کا شکار ہونے کے بعدیمن سے تہران میں منتقل کیا گیا تھا۔ایران نے سعودی عرب پر صنعاء سے ان کی روانگی میں تاخیر کا الزام عاید کیا تھا جبکہ سعودی حکومت نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔سعید خطیب زادہ نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ’’ہم یمنی دارالحکومت میں ایک نئے سفیر کا تقررکرنے والے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ عرب قیادت میں اتحاد نے حوثی ملیشیا کے زیرانتظام یمنی علاقوں کی سمندری اور فضائی ناکابندی کر رکھی ہے۔عرب اتحاد چھے سال سے زیادہ عرصے سے یمن کی بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف لڑرہا ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے ستمبر2014ء میں صنعاء سے یمن کی قانونی حکومت کو بے دخل کردیا تھا۔اس کے بعد عرب اتحاد نے حوثیوں کے خلاف یمنی صدر عبدربہ منصورہادی کی دعوت پر فوجی مداخلت کی تھی۔یمنی حکومت کے دفاتراب جنوبی شہرعدن میں قائم ہیں اور وہ وہیں سے اپنی عمل داری والے علاقوں میں حکومت چلارہی ہے۔

Related Articles