ارون جیٹلی کی یوم پیدائش پرنائیڈو، برلانے خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، دسمبر ۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کئی مرکزی وزراء، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کو سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹرنائیڈو نے ٹویٹ کیا، ’’میرے پیارے دوست ارون جیٹلی کو آج ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ وہ ایک عظیم دانشور، ایک عظیم پارلیمنٹرین، ایک قابل منتظم، ایک قانونی ماہر اور ایک شاندار خطیب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے مسٹر جیٹلی کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مسٹرجیٹلی کو یاد کرتے ہوئے، لوک سبھا اسپیکر برلا نے ٹویٹ کیا، انتظامی، قانون اور مالیات کے میدان میں ان کی طرف سے لائی گئی اصلاحات نے ملک کو ایک نئی سمت دکھائی۔ ان کا ترقی پسند نظریہ ملک کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گا۔‘‘مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، ارون جی نے اپنی دانشورانہ صلاحیتوں اور قانون و مالیات جیسے شعبوں میں تجربے کے ساتھ ملک کی ترقی کے سفر میں بے مثال تعاون کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا اور مسٹر جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ارون جیٹلی جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ وہ ایک تجربہ کار وکیل، قابل منتظم اور ایک صاف گو پارلیمنٹرین تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ہندوستان کی بہتری کے لیے کام کیا۔ عوامی زندگی میں ان کی شراکت بے پناہ ہے۔ ان کی یوم پیدائش پر انہیں دلی خراج عقیدت۔ بی جے پی کے قومی صدر نڈا نے ٹویٹ کیا، ارون جی نے حکومت اور پارٹی کی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے۔ ان کی زندگی کروڑوں کارکنوں کے لیے تحریک ہے۔‘‘