18 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی ، ستمبر۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ میں تیزاضافے کے درمیان دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل 18 ویں دن بھی مستحکم رہیں۔5 ستمبر کو ان دونون ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا۔امریکی تیل کے ذخائر میں کمی اور قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں،پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 1.83 ڈالر اضافے کے ساتھ 76.19 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.67 ڈالر اضافے کے ساتھ 72.23 ڈالر فی بیرل رہا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Related Articles