نورا فتیحی ایک گانے کا 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک معاوضہ وصول کرتی ہیں
ممبئی ،دسمبر۔200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نام آنے کے بعد کنیڈین اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی بھارت میں شہ سرخیوں میں ہیں۔منی لانڈرنگ کا مرکزی ملزم نورا فتحی کو مہنگے تحائف دیتا تھا جس کے بعد بھارت کے محکمہ انفورسمنٹ نے اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا اور اب خبریں ہیں کہ دلبرلڑکی سرکاری گواہ بننے والی ہے۔ انہوں نے 2015میں پہلی بار بولی وڈ فلم Roar سے ڈیبیو کیا۔ایک انٹرویو کے دوران نورا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ صرف 5 ہزار روپے لے کر بھارت پہنچی تھیں۔اس وقت نورا فتیحی ہر گانے کے لیے 40لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک فیس وصول کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ برانڈ اینڈورسمنٹ سے بھی لاکھوں کماتی ہیں۔نورا اس وقت بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ڈانسر ہیں اور ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔سال 2020میں نورا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.5 ملین ڈالر تھی جو اب دگنی ہو کر 3 ملین ڈالر یعنی 53 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔