تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب کے موقف کے ساتھ ہیں: یمنی صدر

صنعاء،دسمبر۔یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ایرانی توسیع پسندی کے خلاف اور یمن کے حل طلب مسائل کے حوالے سے سعودی عرب اور یمن کے موقف میں اتفاق رائے موجود ہے۔یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے صدر ہادی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ یمن اور مملکت کے درمیان ایرانی توسیع اور یمن کی حمایت، اس کی آئینی حکومت کے حوالے سے مستقل اسٹریٹجک برادرانہ اتفاق رائیموجود ہے۔یمنی صدر نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو مختلف حالات اور چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

Related Articles