مِس نائجیریا کا ٹائٹل پہلی مرتبہ باحجاب مسلم حسینہ کے نام

ابوجا،دسمبر۔افریقا کے ملک نائجیریا میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں "مِس نائجیریا” کا تاج 18 سالہ Garko Shatu کے سر پر سجا۔ واضح رہے کہ 21 کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں شاتو مقابلہ حسن جیتنے والی پہلی باحجاب مسلم ہے۔مقابلے میں 18 خواتین کے بیچ مسابقت کی رسی تنی ہوئی تھی۔ نائجیریا میں 1957ء سے مقابلہ حسن منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہر مرتبہ اس سرگرمی کے موقع پر ملک میں تنازع پیدا ہو جاتا ہے۔شاتو کو مقابلہ حسن میں فاتح قرار دیے جانے کے بعد ایک کروڑ نائیرا (25 ہزار ڈالر) کی رقم بطور انعام پیش کی گئی۔ ساتھ ہی انہیں ایک سال کی مدت کے لیے ایک پر تعیش اپارٹمنٹ میں گاڑی کے ساتھ رہائش بھی ملے گی۔

Related Articles