کورونا کی وجہ سے کرسمس اور نئے سال کی گہما گہمی اور تیاریاں ماند پڑگئیں

ویانا،دسمبر۔ یورپ بھر میں دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے شاپنگ اپنے عروج پر پہنچ جاتی تھی۔ مگر گزشتہ دو سالوں سے کوروناصورتحال کی وجہ سے کرسمس اور نئے سال کی وہ تیاریاں اور گہما گہمی دیکھنے کو نہیں مل رہی جو ماضی میں نظر آتی تھی۔کورونا کی دہشت کی وجہ سے لوگ اپنی جانیں بچانے میں لگے ہوئے ہیں ،لاک ڈاؤن کھلنے کے باوجود خریداروں کا ہجوم نظر نہیں آتا، ،کورونا نے اپنی اتنی دہشت پھلا دی ہے کہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کے چکروں میں پڑ گئے ہیں۔ آسٹریا میں بھی لاک ڈاؤن کھلنے پر بھی وہ خریداری نظر نہیں آتی جو کبھی آج سے تین سال قبل دیکھی جاتی تھیں۔مقامی حکومت کی طرف سے ویانا کی معروف شاہراہوں،بازاروں، شاپنگ سینٹروں،سرکاری عمارتوں اور پارکوں کو برقی قمقموں،لائٹوں اور بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔گذشتہ دنوں مقامی حکومتوں نے کرسمس اور نئے سال کی آمد پر کرفیو اٹھانے کے اعلانات کیے تھے۔اب کرفیو صرف ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ،انکے کے لیے کرفیو نافذ رہے گا مگر انہیں ٹو جی کو فالو کرتے ہوئیاپنے رشتہ داروں کے ساتھ مذہبی تہوار منانے اور نئے سال کی خوشیاں حفاظتی اقدامات کے ساتھ منانے کی اجازت ہوگی۔

Related Articles