پناما پیپر:ایشوریہ رائے بچن ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں
نئی دہلی،دسمبر ۔پناما پیپر لیک معاملے میں سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پیر کو دارالحکومت کے جام نگر ہاؤس میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں۔ای ڈی نے آج ہی محترمہ بچن کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ وہ پہلے دوبار بھی اس طرح کے نوٹس پر پیش نہیں ہوپائیں تھیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری یا دولت رکھنے والے 500 ہندوستانیوں کی اس فہرست میں محترمہ بچن کا نام بھی شامل تھا۔ ای ڈی نوٹس جاری کرکے اس فہرست میں شامل تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ اس فہرست میں محترمہ بچن کے سسر اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہے۔اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریہ بچن کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) پناما پیپرلیک کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیاں شامل ہیں۔