بڑے پیمانے پر کووڈ بوسٹر جیبس کی بکنگ

واک ان ویکسی نیشن سائٹس پر طویل قطاریں، رضاکاروں کیلئے اپیل

لندن ،دسمبر۔ 5لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے ایک ہی دن اپنے کووڈ بوسٹر جیبس بک کیے جانے کے موقع پر رضاکاروں کی اپیل کردی گئی۔ بورس جانسن نے اس تعداد کا انکشاف اس وعدے کے ایک دن بعد کیا ہے کہ18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو31دسمبر تک بوسٹرز کی پیشکش کی جائے گی۔ پیر کو واک ان ویکسی نیشن سائٹس پر طویل قطاریں لگ گئیں، کچھ لوگوں کو جیبس لینے کے لیے5گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم اور این ایچ ایس جیبس لگانے اور ویکسی نیشن سینٹرز چلانے میں مدد کے لیے رضاکاروں کی اپیل کررہے ہیں۔ نمبر ٹین نے کہا ہے کہ فٹبال اسٹڈیمز، شاپنگ سینٹرز اور ری کورسز سمیت ملک بھر میں اگلے ہفتے سیکڑوں مزید سائٹس، موبائل یونٹس اور پاپ اپس قائم کیے جائیں گے۔ نائب وزیراعظم ڈومنیک راب نے بی بی سی بریک فاسٹ میں بتایا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے سال سے قبل تمام بالغ افراد کو جیب پیش کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم امید ہے کہ ہفتے کے دوران وہ دور ہوجائے گی۔ ایک ڈاکٹر نے بی بی سی ریڈیو کے ٹوڈے پروگرام میں بتایا کہ شارٹ نوٹس پر بوسٹر رول آئوٹ میں مدد کے لیے جی پیز کی جانب سے فوری ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم شروپ شائر کے ڈاکٹر جیسی ہاروے نے بتایا کہ لوگ کلینکوں اور بکنگ سائٹس پر لمبی قطاروں پر مایوسی کا شکار نہ ہوں۔ وہ صبر سے کام لیں کیونکہ آنے والے دنوں میں گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم اور این ایچ ایس انگلینڈ کی چیف ایگزیکٹو اینڈا پرٹ جارڈ تربیت یافتہ ویکسی نیٹرز سے لے کر اسٹیورڈز تک ہزاروں رضاکاروں کی اپیل کررہے ہیں کہ وہ قومی مشن میں شمولیت کریں اور بوسٹر رول آئوٹ کے حصول میں مدد کریں۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد پہلے ہی اپنا وقت دے چکے ہیں۔ تاہم ہمیں ضرورت ہے کہ پھر سے آگے آئیں اور جیبس کی فراہمی اور جانیں بچانے کے لیے ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور فارماسٹس کے ساتھ کام کریں۔ اس وقت ملک بھر میں تقریباً3ہزار ویکسین سائٹس90ہزار سے زائد رضاکار چلا رہے ہیں۔ 10ہزار پیڈ ویکسی نیٹر بھرتی کرنے کی اپیل کی۔ این ایچ ایس کی مہم کے بعد ساڑھے4ہزار افراد نے اپنی دلچسپی رجسٹر کرائی جبکہ13ہزار سٹیورڈز کے طور پر سامنے آئے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر سیکریٹری ساجد جاوید کے مطابق اندازہ لگایا ہے کہ اومی کرون انفیکشنز کی یومیہ تعداد تقریباً2لاکھ ہے۔ لندن میں اومی کرون کے کیسوں کی تعداد میں44فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ اگلے48گھنٹوں کے دوران غلبہ حاصل کرنے والا ویرینٹ بن جائے گا۔ ایجنسی کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کے4713مصدقہ کیسز ہیں اور18سال سے85سال کی درمیانی عمر کے10افراد کو انگلینڈ میں ہستال میں داخل کیا گیا ہے۔ بورس جانسن نے پیر کو تصدیق کی تھی کہ برطانیہ میں کم از کم ایک شخص اومی کرون سے چل بسا۔ پیر کو برطانیہ میں کورونا کے54ہزار661نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی تھی اور پازیٹو ٹیسٹ کے حامل38افراد28دنوں کے اندر ہلاک ہوئے تھے۔ دریں اثناء￿ انگلینڈ میں پوری طرح ویکسی نیٹڈ وہ افراد جو کسی بھی کووڈ کیس سے رابطے میں آئے ہوں انہیں روزانہ سات دنوں تک لیٹرل فلو ٹیسٹس کرانا چاہیے، پیر کو زیادہ طلب کے باعث سرکاری ویب سائٹ سے لیٹرل فلو کٹس کی آرڈرنگ عارضی طور پر معطلل کردی گئی تھی اور منگل کی صح سے متوقع ہے۔

Related Articles