کووند نے بنگلہ دیش میں رمنا کالی مندر کا افتتاح کیا
ڈھاکہ، دسمبر۔ صدر رام ناتھ کووند اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن جمعہ کو یہاں رمنا کالی مندر پہنچے اور مندر کے بحال شدہ حصے کا افتتاح کیا۔صدر کووند کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار بھی موجود تھے۔رمنا کالی مندر کمیٹی کے چیئرمین اتپل سرکار نے کہا کہ مسٹر کووند نے دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم ترین مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا کی۔انہوں نے کہا کہ صدر کووند مندر میں 15 منٹ تک رہے، جہاں انہوں نے حکومت ہند کی گرانٹ سے مندر کے بحال شدہ حصے کا افتتاح کیااور بعد میں مندر میں پوجا کی۔انہوں نے کہا کہ 27 مارچ 1971 کو یہاں اس مقام پر قتل عام ہوا تھا۔ رمنا مندر کو پاکستانی ظالموں نے تباہ کردیا تھا۔ مندر کے کچھ حصے کی بحالی اور تزئین و آرائش حکومت ہند کی 7 کروڑ روپے کی گرانٹ سے کی گئی ہے۔ مندر اور مرکزی مندر کو بھی دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔صدر کووند بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات اور’ مجیب سال‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کی صبح ڈھاکہ پہنچے۔صدر جمہوریہ ہند نے پہلے دن ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ساور میں قومی یادگار پرجنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ساور سے واپس آکر انہوں نے دھن منڈی نمبر 32 پر بنگ بندھو کی یاد گار میں خراج عقیدت پیش کیا اور میموریل میوزیم کا دورہ کیا۔کل صبح صدر کووند نے شیر بنگلہ نگر کے نیشنل پریڈ گراو¿نڈ میں ’وجے دیوس‘ پریڈ میں حصہ لیا۔ انہوں نے دوپہر کو جاتیہ سنگھ کے ساو¿تھ پلازہ میں آزادی کی گولڈن جوبلی اور بنگ بندھو کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔