سونو نگم نے بیٹے کو بھارت سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ممبئی،دسمبر۔بھارتی گلوکار سونو نگم نے اپنے بیٹے نیوین کا بچپن گزارنے کے لیے بھارت نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا تھا۔ سونو نگم نے اعتراف کیا تھا کہ بطور والدین انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے سوچا تھا کہ بیٹے کے لیے ایک عام بچے جیسا بچپن بھارت سے باہر ہی ہے۔ اپنے بیٹے کے لیے ایک تحریر لکھتے ہوئے سونو نگم کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو اسی وقت شہرت مل گئی تھی جب انہوں نے 4 سال کی عمر میں دھنوش کا گانا ’کولاویری‘ گایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں بچے کو اس دنیا (موسیقی) کا ہر حصہ دکھایا اور میں چاہتا کہ وہ نئے گانے گائے تو پھر وہ مزید دباؤ میں آجاتا۔ سونو نے کہا کہ بطور والدین میں اور میری اہلیہ نہیں چاہتے تھے کہ میرے بچے کا بچپن برباد ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس کا بچپن عام بچوں جیسا ہو، اس کے دوست ہوں، یہ کسی شوٹ یا پارٹی میں نہ جائے، اس لیے ہم نے اسے دبئی میں رہنے کے لیے بھیجا جہاں وہ تعلیم بھی حاصل کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا بھارت سے باہر جاکر پڑھے لیکن وہ ملک بھارت سے زیادہ دور بھی نہ ہو۔

Related Articles