سعودی عرب اور بحرین کا بڑے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

منامہ،دسمبر۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جمعے کے روز بحرین کے دورے کے اختتام کے بعد دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی پر زور دیا ہے۔ دونوں ملکوں نے سٹریٹجک تعاون، تمام بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔سعودی عرب۔ بحرین کے مشترکہ بیان میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور اس کے اراکین کی صفوں میں اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاع اور سائبر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کے پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔عرب خطے کے بارے میں:عرب مسئلہ پر دونوں ممالک نے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں ہوائی اڈوں اور شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے یمنی بحران کا ایک جامع سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں برادر ملکوں نے عراقی انتخابات کے نتائج اور ملک کے استحکام کے لیے حکومت کی تشکیل کا بھی خیر مقدم کیا۔بیان میں عبوری دور میں سوڈانی فریقین کے درمیان مصالحت کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے لبنان کی سلامتی اور استحکام اور اسلحے کو محدود کرنے سمیت اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔شام کے حوالے سے سعودی عرب اور بحرین نے شام کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔انہوں نے بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق لیبیا کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی ضرورت کے حوالے سے بھی اپنے عزم کی تجدید کی۔
علاقائی طور پر:اس کے علاوہ مشترکہ بیان میں ایران کے جوہری فائل سے متعلق فریقین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے کے ممالک کے مفادات اور سلامتی کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام سے سنجیدگی سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔
کویت کا دورہ:دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے خلیجی دورے کے پانچویں اور آخری پڑاؤ پر کل جمعے کو کویت پہنچے۔کویت کے وزیر خارجہ اور کابینہ کے امور کے وزیر مملکت الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے قبل ازیں تصدیق کی تھی کہ ان کا ملک اس اہم دورے کا منتظر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات میں ایک عمارت کا اضافہ کرے گا۔انہوں نے ایک پریس بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کویت کے عوام اس اہم دورے کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک اور عوام کو متحد کرنے پرمبنی تاریخی تعلقات کی توسیع ہے۔
خلیج کا دورہ:منگل کو شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی دورے کا آغاز کیا جس کا آغاز سلطنت عمان کے دورے سے ہوا، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، سیاسی، اقتصادی اور فوجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سعودی ولی عہد کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ولی عہد بدھ کو قطر پہنچے جہاں امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کا استقبال کیا۔ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران جمعرات کو ولی عہد نے بحرین اور کل جمعے کو کویت کا دورہ کیا۔

Related Articles