آئیے سب مل کر انسانی حقوق کے لیے عہد کریں: نائیڈو

نئی دہلی، دسمبر۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ ایک مہذب، حساس اور ہم آہنگ معاشرے کے لیے عدم مساوات کو کم کرنا ضروری ہے۔انسانی حقوق کے دن کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہر ایک کو انسانی حقوق کے تحفظ کا عہد کرنا چاہئے اور سب کو مناسب مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے بتایاکہ "انسانی حقوق کے دن کےموقع پر سب انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کا عہد کریں۔ ایک مہذب، حساس اور ہم آہنگ معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں عدم مساوات کو کم کیا جائے، لوگوں کو اپنے انسانی حقوق کی پاسداری اور استعمال کے مناسب مواقع میسر ہوں۔‘‘

Related Articles