متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاترمیں نیا نظام الاوقات، ہفتہ وار تعطیل میں توسیع

دبئی،دسمبر۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے ہفتہ وار کام کے نئے نظام کا اعلان کیا ہے۔ نئے ورکنگ پلان کے تحت ہفتے میں کل ساڑھے چار دن کام کرنا ہوگا۔ پیر سے جمعرات تک ساڑھے چار دن مکمل جب کہ جمعے کا آدھا دن کام کے لیے مختص ہے۔ ہفتے اور اتوار کے ایام میں ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔حکومت نے بتایا کہ یکم جنوری 2022 سے ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔اس فیصلے کا اطلاق ملک میں وفاقی حکومت کے شعبے کے تمام اداروں پر ہو کیونکہ نئے فیصلے کی بنیاد پر سرکاری کام کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 30: 3 بجے تک کل آٹھ گھنٹے کام کرنا ہوگا۔جمعہ کو کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 00: 12 بجے (ساڑھے 4 گھنٹے) ہوں گے اور ملک کے سرکاری اسکولوں میں کام کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔نئے نظام میں وفاقی حکام میں جمعہ کو لچکدار کام کے اوقات اور ریموٹ ورک سسٹم کو لاگو کرنے کا امکان شامل ہو گا بشرطیکہ وفاقی حکام عمل درآمد کے طریقہ کار کی منظوری دیں۔اس کے علاوہ فیصلے کے مطابق جمعہ کے خطبہ اور نماز جمعہ کے اوقات کو معیاری بنایا گیا ہے جو پورے سال میں ریاستی سطح پر دوپہر 1:15 پر ہوگا۔نیا ہفتہ وار کام کا نظام عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کاروباری نقشے پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو بہتر بنائے گا کیونکہ یہ مختلف عالمی معیشتوں اور منڈیوں کے ساتھ قومی معیشت کے انضمام کو بڑھانے اور عالمی سطح پر اس کی اہم اور موثر اسٹریٹجک پوزیشن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 

Related Articles