ھیفا الصقرسعودی عرب میں ٹیکنیکل ٹریننگ کارپوریشن کی مشیر مقرر
ریاض،دسمبر۔ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفحید نے ایک فیصلہ جاری کیا جس میں "ھیفا خیران الصقر” کو گورنر کے دفتر میں بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ویڑن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے کیا گیا جو جس کا مقصد سعودی خواتین کو بااختیار بنانا اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بہت سے فیصلوں، قانون سازی اور ضوابط کے اجراء کی بدولت سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات میں تیزی آئی ہے جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو بڑھانا اور انہیں قومی ترقی کے تمام شعبوں اقتصادی، سماجی، سائنسی، ثقافتی اور تمام سطحوں پر ان کی توانائیوں اور صلاحیتوں کی سرمایہ کاری، ان کے کام کے اختیارات کو وسعت دینے، مرو خواتین کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے ان کی شراکت میں اضافہ، اور سرکاری اداروں میں اعلیٰ قیادت کے عہدوں کو سنبھالنے میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔قابل ذکر ہے کہ الصقر کے پاس اپنے پیشے کا کافی تجربہ ہے۔ وہ تبوک میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل، تبوک میں لڑکیوں کے ٹیکنیکل کالج کے ڈین اور تربیتی امور کے نائب سمیت کئی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔