خطرے والے ممالک سے آنے والے لوگوں کا ہوائی اڈہے پر ہی کوروناٹیسٹ ہورہا ہے: سندھیا
شیوپوری، دسمبر۔ شہری ہوابازی کے وزیر جیوتر ادتیہ سندھیانے آج کہاکہ زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والی بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوائی اڈے پر ہی کرایا جارہا ہے۔مسٹر سندھیا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جو زیادہ خطرے والے ملک ہے وہاں سے آنے والے لوگوں کا ہوائی اڈہ پر ہی کورونا ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ پوری حالت پر یومیہ نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں سے متعلق مکمل احتیاط برتی جارہی ہے۔مقامی رکن پارلیمان مسٹر سندھیا یہاں پنچ کلیانک مہوتسو میں شامل ہوئے۔ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے خطرے کے سبب ہوائی اڈوں پر خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔