چھتیس گڑھ کے بیشتر علاقوں میں بارش ، کئی جگہ ژالہ باری
رائے پور، دسمبر۔ چھتیس گڑھ کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ 12 گھنٹوں سے بارش ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری کی اطلاعات بھی ہیں۔راجدھانی رائے پور میں کل دیر شام گرج- چمک کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی بار گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بلاس پور، سرگوجا ڈویژن میں بھی بارش کے ساتھ اولے پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ان دونوں ڈویژنوں میں بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ آئندہ ایک دو روز تک جاری رہنے اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔