بی سی سی آئی نے بھی جنوبی افریقہ کے دورے کی تصدیق کی

کولکاتہ، دسمبر۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تاہم اس دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی اور صرف تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ طے شدہ پروگرام میں موجود چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلے مستقبل میں کھیلے جائیں گے۔ شاہ نے کہا کہ بی سی سی آئی نے سی ایس اے سے تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے دورہ کرے گی۔ باقی چار ٹی ٹوئنٹی میچز بعد میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ میں نئے کورونا اومیکرون کے سبب اس دورے پر شکوک شبہات کے بادل تھے۔ جنوبی افریقہ میں کئی لوگ اسپتال میں داخل ہورہے ہیں اور خاص طورسے گوٹینگ صوبہ میں جہاں کیپ ٹاون میں پہلے دو ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں۔ نیدرلینڈ کی ٹیم سینچورین میں پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد تین ون ڈے میچوں کااپنادورہ ملتوی کرتے ہوئے گھرواپس لوٹ گئی۔ یورپی یونین کے کئی ممالک نے افریقہ کے جنوبی ممالک پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تاہم، انڈیا اے ٹیم اپنی چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے وہیں ٹھہری ہوئی ہے۔ دوسرا میچ جمعہ کو ختم ہوا اور تیسرا پیر کو شروع ہونا ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ بی سی سی آئی اور سی ایس اے کب چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کوکھیلنے کے لئے راضی ہوتے ہیں کیونکہ 2022 میں ایک اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیموں کے کرکٹ کے دیگر شیڈول طے ہیں۔

Related Articles