کوہلی کا مشہور آنجہانی گلوکار کشور کمار کے بنگلے میں ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ

ممبئی،ستمبر۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی معروف آنجہانی گلوکار کشور کمار کے بنگلے میں ریسٹورنٹ کھولیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے اگلے ریسٹورنٹ کے لیے ممبئی کے علاقے جوہو میں آنجہانی گلوکار کشور کمار کے بنگلے ‘گوری کْنج’ کا ایک حصہ لے لیا ہے۔ویرات کوہلی کے’One8 Commune’ کے نام سے نئی دہلی، کولکتہ اور پونے میں ریسٹورنٹس ہیں اور اب وہ ممبئی میں بھی ایک نیا ہوٹل کھولنے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی جانب سے کشور کمار کے بنگلے کے مخصوص حصے کو 5 سال کیلئے لیز پر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا ‘Wrogn’ کے نام سے ایک کپڑوں کا برانڈ بھی ہے۔گوری کْنج وہ جگہ ہے جہاں کشور کمار نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی پرانی گاڑیاں یہی کھڑی ہوتی تھیں،بھارتی گلوکار 13 اکتوبر1987 کو انتقال کرگئے تھے تاہم اب ان کے بیٹے امیت کمار، جو ایک گلوکار بھی ہے یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔

 

Related Articles