بیروت میں تشدد جاری،مظاہرہوں کے دوران 490زخمی
بیروت۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔یہ اطلاع لبنان کے المنار نیوز چینل نے دی۔نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے مابین بیروت میں پرتشدد جھڑپ کے دوران ہفتے کے روز زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی۔ اس سے قبل لبنان کی ریڈ کراس سوسائٹی میں تقریبا 238 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بندرگاہ دھماکوں پر حکومتی بدانتظامی کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے، مشتعل عوام نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرکے حکومت کے خلاف اپنا غصہ نکالا۔
سماجی تنظیموں کی کال پر سیکڑوں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین کو پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔
بیروت دھماکوں کے بعد مختلف سماجی تنظیموں نے حکومت کے خلاف مظاہروں اور مارچ کی کال دی تھی۔
یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت بندرگاہ پر دھماکوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔دھماکوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔