این سی آر میں کول پاور پلانٹس نہیں چل رہے ہیں: حکومت

نئی دہلی، دسمبر۔حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس اب کام نہیں کر رہے ہیں اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کے آپریشن کو روک دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو نے آج ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں بتایاکہ دہلی این سی آر میں گاڑیوں کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کے چلانے پر پابندی لگا دی گئی۔ نیز،بی ایس4 کے بعد بی ایس 6 کو براہ راست لاگو کردیا گیا ہے جس سے پورے ملک میں گاڑیوں کی آلودگی میں کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ دہلی این سی آر میں صرف بدر پور کوئلہ پر مبنی پاور پلانٹ چل رہا تھا جسے بند کر دیا گیا ہے۔ اسے گیس جیسے متبادل ایندھن پر چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles