طوفان ارون نے برطانیہ میں تباہی مچادی، ایک ہلاک

لندن،نومبر۔طوفان Arwen نے برطانیہ میں تباہی مچادی،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،آئرلینڈ میں درخت گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، طوفان کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ میں 80,000ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے، پولیس نے لوگوں سے گھروں سے نہ نکلنے اور سفر سے گریز کرنے کامشورہ دیا ہے،نارتھمبرلینڈ میں طوفان کی رفتار 98میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ راچڈیل کے قریب 120ٹریک برف میں پھنس گئے، محکمہ موسمیات نے جمعہ کو طوفان کی سرخ وارننگ جاری کی جو کبھی کبھار ہی جاری کی جاتی ہے۔طوفان کی وجہ سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اوردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے اورلاک ہیڈ کائونٹی ڈائون میں طوفان کی رفتار 87 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی ساحل پر طوفان کی رفتار 78 میل فی گھنٹہ تھی،اسکاٹ ریل نے جمعہ کو نیوکاسل سے آگے ٹرینوں کی آمدورفت روک دی تھی۔LNER نے مسافروں کو پیر تک سفرنہ کرنے کامشورہ دیاہیاور کہاہے کہ اختتام ہفتہ کے ٹکٹ بدھ تک کیلئے کارآمد رہیں گے۔اسکاٹ اور سدرن الیکٹرسٹی نیٹ ورکس کے مطابق کم وبیش ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔برطانیہ کے شمالی پاور گرڈ سے بجلی حاصل کرنے والے 55,000 ہزار صارفین بھی بجلی سے محروم ہیں۔مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر درخت گرنے یا برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پڑ رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔شمالی آئرلینڈ ریل نیٹ ورک نے شمال میں بروک کے قریب ریلوں کی آمدورفت روک دی ہے ،ایونتی ویسٹ کے ساحل پر کراس بارڈر روٹس پر کسی طرح کے مسئلے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔طوفان سے آئلے آف میں اور واروک ڈینٹ کے درمیان آمدورفت میں رکاوٹ پڑرہی ہے۔ طوفان کی وجہ سے پورے برطانیہ میں امبر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان فیری سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔طوفان اوربرفباری کی وجہ سے متعدد تقریبات منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

Related Articles