امریکی بحریہ نے خلیج میں آٹھ دن سے پھنسے ایرانی ملاحوں کوبچالیا

خلیج عمان/مسقط ،نومبر۔امریکی بحریہ نے خلیج میں پھنسے ہوئے دو ایرانی ملاحوں کوبچا لیا ہے۔وہ خلیج کے پانیوں میں ماہی گیروں کی کشتی پر گذشتہ آٹھ دن سے بہ رہے تھے۔امریکی بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہیکہ ان افراد کی اس آزمائش کے باوجود ’’صحت اچھی‘‘ ہے۔امریکی بحریہ کی سینٹرل کمان (ناویسنٹ)نے کہا کہ اس کے ایک بحری جہاز نے خلیج عمان میں آٹھ دن تک بہ جانے کے بعد ماہی گیری کے جہازپر سوار(ہفتے کے روز) دو ایرانیوں کو بچالیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا مال بردارجہاز چارلس ڈریوان ایرانی میرینر کی پریشانی کی کال کے چھے گھنٹے کیبعد خوراک، پانی اور طبی سامان کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔ان دونوں افراد کو دارالحکومت مسقط کے قریب عمانی کوسٹ گارڈ کے جہازپرلے جایا گیا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ منتقلی کے وقت ان میرینرکی صحت اچھی تھی۔ناویسنٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپر نے بیان میں کہا کہ ہم عمان کی حکومت کی مدد کی تعریف کرتے ہیں۔اس نے ہمیں ایرانی ملاحوں کوان کے وطن میں واپس منتقلی میں مدد دی ہے۔واضح رہے کہ امریکااوراس کے علاقائی اتحادی عرب ممالک ایران کے بارے میں خدشات کا اظہارکرتے رہتے ہیں۔انھوں نے اس سے قبل ایران پر خطے میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات عاید کییتھے جبکہ ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ایران اوراس کاازلی دشمن ملک اسرائیل فروری سے تجزیہ کاروں کے بہ قول ایک ’’سایہ جنگ‘‘ میں الجھے ہوئے ہیں۔اس جنگ میں وہ خلیج کے پانیوں میں ایک دوسرے کے جہازوں پرحملے کررہے ہیں مگران میں کسی بھی ملک نے کسی ایک حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔اس ماہ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امریکا سے مل کراسرائیل کے ساتھ اپنی پہلی مشترکہ بحری مشق کی تھی۔ان دونوں ممالک نے اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے کے ایک سال بعد یہ بحری جنگی مشق کی ہے۔

Related Articles