جھارکھنڈمیں کورونا کے 20 نئے مریض ، 20 ہوئے ٹھیک

رانچی ،نومبر, جھارکھنڈ میں گذشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 20 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور 20 نئے مریض ملے ہیں جبکہ ایک بھی مریض کی موت اس سے نہیں ہوئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے ایک ، مشرقی سنگھ بھوم سے 12 ، بوکارو سے چار، دمکا سے دو ، اور مغربی سنگھ بھوم سے ایک نئے کورونا مریض ملے ہیں۔ ادھر ریاست میں کسی کورونا مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔وہیں ریاست میں کل کوویڈ۔19 معاملوں کی تعداد اب 349216 ہوگئی ہے اور کل 16910913 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کے 109 ایکٹیو معاملے ہیں جبکہ کورونا سے 343967 مریض اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک ریاست میں 5140 مریضوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے ۔

Advertisement

Related Articles