کورونا ویکسین پاسپورٹ میں توسیع نہیں کی جارہی، نکولا سٹرجن
گلاسگو ،نومبر۔ ان توقعات کے برعکس کہ اسکاٹش حکومت کرسمس تہوار کے موقع پر 6 دسمبر سے کورونا لاک ڈائون کے متعلق چند نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے، اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ چونکہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، اس لئے ویکسین پاسپورٹ سسٹم کی مزید نئے مقامات مثلاً سینما اور دیگر ہاسپٹیلٹی مقامات تک توسیع نہیں کی جارہی، نائٹ کلب، فٹ بال میچز اور میوزیکل کنسرٹ وغیرہ میں جانے کے لئے ویکسین پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ اس فرد نے ویکسین کے دونوں انجکشن لگوا رکھے ہیں، گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومتی حلقوں کی طرف سے بھی کہا جا رہا تھا کہ کورونا کے پھیلائو سے بچنے کے لئے حکومت کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو وہ مختلف مقامات پر داخلے کے لئے ویکسین پاسپورٹ میں توسیع کرے بصورت دیگر لوگوں کے ملنے کی تعداد اور دیگر کئی مقامات پر لاک ڈائون کی نئی پابندیاں عائد کرے۔ ان دونوں توقعات کے برعکس نکولا سٹرجن نے کہا کہ 6 دسمبر کے بعد ایسے اجتماعی مقامات پر داخلے کے لئے اب صرف ایک عام لیٹرل فلو ٹیسٹ کافی ہوگا۔ واضح رہے کہ پب، ریسٹورنٹس اور دیگر کئی کاروباری حلقوں نے حکومت سے کہا تھا کہ اگر کرسمس کے موقع پر لاک ڈائون کی نئی پابندیاں عائد کی گئیں تو یہ ان کیکاروبار کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گی۔
27 P.S.I. 1