الگ اندازمیں نظر آئے لالو

پٹنہ ,نومبر،راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو آج الگ انداز میں نظر آئے ۔مسٹر یادو بدھ کو یہاں سابق وزیراعلیٰ اوراہلیہ رابڑی دیوی کے دس سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش سے نکلے تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔ مسٹر یادو کھلی جیپ میں بیٹھ کر خود چلاتے ہوئے راجندر پرساد کے مجسمے تک گئے ۔ وہاں سے جیپ چلاتے ہوئے پھر واپس لوٹ گئے ۔ اس دوران ان کے حامیوں کا جوش قابل دید تھا۔ انتہائی پرجوش انداز میں مداح زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ کھلی جیپ چلانے کے بعد مسٹر یادو نے اس کا ویڈیو خود بھی شیئر کیاہے ۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر یادو نے کیپشن میں لکھا کہ ’آج برسوں بعد پرانی گاڑی کو چلایا ۔ اس دنیا میں پیدا سبھی لوگ کسی نہ کسی شکل میں ڈرائیور ہی ہوتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں محبت ،خیر سگالی ، ہم آہنگی ، خوشحالی ، امن ، صبر ، انصاف اورخوشی کی گاڑی سب کو ساتھ لیکر ہمیشہ مزے سے چلتی رہے ‘۔واضح رہے کہ مسٹر یادو کافی طویل عرسے کے بعد پارٹی کے ریاستی دفتر جائیںگے ۔ وہاں لگ بھگ چار ٹن کے پتھر سے تیار لالٹین کی نقاب کشائی کریںگے جوہمیشہ ہی جلتا رہے گا۔

 

Related Articles