بزرگ اداکار دلیپ کمارکے چھوٹے بھائی اسلم خان کاانتقال،کورونا ہونے کا شبہ
ممبئی،شہنشاہ جذبات کہے جانے والے اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا آج صبح سویرے 88 سال کی میں انتقال ہوگیا۔انہیں ہفتہ کو کورونا وائرس میں مثبت تشخیص کرنے کے بعد رات کو ممبئی کے شمالی مغربی علاقہ باندرہ میں واقع لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ایک ٹوئیٹ میں اس کی اطلاع خود دلیپ کمار نے دی اور ان کے خاندان کے قریبی فیصل فاروقی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مطلع کیا کہ اسلم خان ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور عارضہ قلب کا شکار تھے۔ان کے ایک اور بھائی احسن خان بھی لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دلیپ کمار بھی ضعیف العمری کا شکار ہیں اور انہیں احتیاطاً الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امسال مارچ میں دلیپ کمار نے اپنی صحت کے بارے میں ایک ٹوئیٹ شیئر کیااور انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر خود سے کورینٹائن ہوگئے ہیں۔ 97 سالہ اداکار نے ٹویٹ کیا: "میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے مکمل تنہائی اور قرنطین سے دوچار ہوں۔ جبکہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے کوئی موقع نہیں چھوڑا ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مجھے کوئی انفیکشن نہ لگے۔ا یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔”
فی الحال ان کی تدفین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے ،لیکن بتایاجاتا ہے کہ جنوبی ممبئی میں واقع بڑے قبرستان میں خاندان کی جگہ ہے جہاں ان کے اہل خانہ کے انتقال کے بعد وہیں تدفین کی جاتی ہے۔اس قبرستان میں بھی کورونا وائرس کے شکار لوگوں کی تدفین کے لیے الگ جگہ مخصوص رکھی گئی ہے۔