بلغاریہ: بس حادثے میں بچوں سمیت 45 افراد ہلاک

صوفیہ ،نومبر۔یورپی ملک بلغاریہ کی ایک ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ سات زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق وزارت داخلہ میں فائر سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نکولائے نکولوف نے ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں فوت شدگان کی بس میں آگ لگ گئی یا حادثے کا شکار ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔مقامی عہدیداروں کے مطابق بس میں آگ لگنے کا حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات کے دو بجے پیش آیا ہے۔حادثے کے مقام کو ابھی تحقیقات کے لئے سیل کر رکھا ہے۔صوفیہ میں مقدونیہ کے ایک سفارتی عہدیدار کے مطابق حادثے کے متاثرین میں سے اکثر کا تعلق شمالی مقدونیا سے تھا۔

Related Articles