امریکہ صدارتی انتخابات تک افغانستان سے فوج واپس بلائے گا: طالبان
بیروت: طالبان کو یقین ہے کہ امریکہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان سے اپنی فوجیں واپس طلب کرلے گا۔
قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پہل کا خیرمقدم کریں گے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ امریکہ نومبر تک افغانستان سے اپنے تقریبا 4000 فوجیوں کو نکال لے گا۔
مسٹر شاہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ہاں، وہ کر سکتے ہیں۔ اگر وہ انتخابات تک فوجیوں کو واپس بلا تے ہیں تو میرا خیال ہے کہ یہ ان کے لئے اچھا ہے۔ کیونکہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہوسکتا۔ ہم افغانستان کی تعمیر نو اور ملک کی بازآبادکاری کے تناظر میں ان کی شراکت کا خیرمقدم کریں گے۔ ہم ان کے سویلین رول کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن اسے جلد سے جلد اپنے فوجی کردار کو ختم کرنا چاہئے۔ اگر وہ انتخابات سے پہلے یہ کام کرتے ہیں تو ہم اس کی ستائش اور خیرمقدم کریں گے”۔