برجیش پاٹھک یوپی والی بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لکھنؤ ، یوگی کابینہ کے ممبر برجیش پاٹھک کو اتر پردیش والی بال ایسوسی ایشن کاصدر منتخب کیا گیا ہے۔لکھنؤ کے کرائسٹ چرچ کالج میں جمعہ کے روز ایسوسی ایشن کے عام اجلاس میں پاٹھک کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ۔ وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
ریاست کے قانون کے وزیر برجیش پاٹھک کو سابق رکن پارلیمنٹ ہری اوم پرساد پانڈے کی جگہ پر ایسو سی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ سنیل کمار تیواری جنرل سیکرٹری کے عہدے پر برقرار ہیں۔
سینئر آئی پی ایس آفیسر پی ایس مینا کو سینئر نائب صدر ، گورو سنگھ ، بی این مشرا ، ایس وی ایس راٹھور ، پرتاپ نارائن تیواری ، حسن الدین صدیقی ، چندر بھدر سنگھ ، اوم پال نگر ، محمد الیاس اور دھرمیش کمار شاہی نائب صدر ، چندر پرکاش یادو ، پردیپ چوہان ، نرودا رائے ، ایس این ڈکشٹ ، پرتھم سنگھ ، پریمناتھ تیواری ، راجیش دبے اور دیویہ ورما کو جوائنٹ سکریٹری کے طور پر اور محمد ابراہیم ایسوسی ایشن کے خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔

Related Articles